الحمد
للہ :
حج دین اسلام کے فرائض اورارکان میں سے ایک فرض اوررکن ہے ،
اوردین کے ستونوں میں سے ایک ستون ہے ، فریضہ حج کی ادائيگي کی استطاعت رکھنےوالے
کےلیے حج میں تاخیر کرنی جائز نہيں اورنہ ہی اس کی ادائيگي میں تردد کرنا جائز ہے ۔
اوراللہ سبحانہ وتعالی کی معصیت ونافرمانی میں کسی کی بھی اطاعت وفرمانبرداری
نہیں ہوسکتی ۔
اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :
{ اوراللہ تعالی نے ان لوگوں پرجواس کی طرف راہ پاسکتے ہوں اس گھرکا حج فرض
کردیا ہے ، اورجوکوئي کفرکرے تواللہ تعالی تمام دنیا سے بے پرواہ ہے } آل عمران (
97 ) ۔
اورنبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
( اسلام کی بیناد پانچ چيزوں پر ہے ، اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالی کے
علاوہ کوئي معبود برحق نہيں ، اوریقینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کے رسول
ہیں ، اورنماز قائم کرنا ، زکاۃ ادا کرنا ، ، اوررمضان المبارک کے روزے رکھنا ،
اورحج کی ادائيگي کرنا ) ،
لھذا آپ کے لیے جائزنہيں کہ اللہ تعالی کی معصیت میں اپنی والدہ کوراضی کریں ،
آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی والدہ کے ساتھ حسن سلوک کریں لیکن یہ بھی اللہ تعالی
کی معصیت کےعلاوہ ہونا چاہیے ، کیونکہ جواللہ تعالی کوناراض کرکے لوگوں کوراضي کرتا
ہے اللہ تعالی اس پرناراض ہوتا ہے اورلوگوں کوبھی اس سے ناراض کردیتا ہے ۔
واللہ اعلم .