26887



بعض مفيد پروگرام كے دوران موسيقى سننے كا حكم
بعض مفيد پروگرام مثلا اخبارات كى سرخياں وغيرہ پر مشتمل پروگرام جن كے دوران موسيقى بھى ہو سننے كا حكم كيا ہے ؟

الحمد للہ:

اس كے سننے اور اس سے استفادہ كرنے ميں كوئى حرج نہيں، ليكن جب موسيقى شروع ہو تو ريڈيو كى آواز بند كر دى جائے حتى كہ موسيقى ختم ہو جائے، كيونكہ موسيقى آلات لہو ميں شامل ہوتى ہے، اللہ تعالى اسے ترك كرنے ميں آسانى پيدا فرمائے، اور اس كے شر سے عافيت بخشے.


ديكھيں: مجموع فتاوى و مقالات الشيخ ابن باز ( 6 / 389 ).



 
 
 
 
سب حقوق اسلام سوال و جواب ويب سائٹ كے ليے محفوظ ہيں ©  1997-2009  : 141.5