112057



ماہ رمضان كے آخرى دن مسلمان ہونے والے شخص كا فطرانہ
اگر كوئى شخص ماہ رمضان ميں آخرى دن اسلام قبول كرے تو كيا اس پر فطرانہ فرض ہو گا ؟

الحمد للہ:

" جى ہاں اس كے ليے فطرانہ كى ادائيگى كرنا فرض ہے؛ كيونكہ وہ مسلمانوں ميں شامل ہے، اور ابن عمر رضى اللہ تعالى عنہما كى حديث ميں آيا ہے كہ:

" نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ہر مسلمان آزاد اور غلام مرد و عورت اور چھوٹے بچے اور بڑے پر ايك صاع كھجور يا جو فطرانہ فرض كيا " انتہى

فضيلۃ الشيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ.


ديكھيں: الاجابات على اسئلۃ الجاليات ( 1 / 8 - 9 ).



 
 
 
 
سب حقوق اسلام سوال و جواب ويب سائٹ كے ليے محفوظ ہيں ©  1997-2009  : 147.81