5261



حج میں استطاعت سے مراد کیا ہے
حج میں استطاعت کیا ہے ؟

الحمد للہ :

حج کی بنسبت استطاعت یہ ہےکہ : حج کرنےوالا صحیح البدن ہو ، اوربیت اللہ تک جانے کے لیے مواصلات کا مالک ہویعنی ہوائي جہازیا گاڑي یا جانور وغیرہ یااس کا کرایہ ادا کرسکتا ہویہ اس کےحالات پرمنحصر ہے ، اورآنے جانے کے لیے زاد راہ کا بھی مالک ہوجواس کےگھریلواخراجات یعنی جن افراد کا نفقہ اس کے ذمہ ہے اس سے زائد ہونا چاہیے ، اورعورت کے ساتھ سفر حج یاعمرہ میں اس کا خاوندیا کوئي اورمحرم ہونا لازم ہے .

فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء
دیکھیں : کتاب الحج والعمرۃ والزیارۃ صفحہ نمبر ( 17 ) ۔



 
 
 
 
سب حقوق اسلام سوال و جواب ويب سائٹ كے ليے محفوظ ہيں ©  1997-2009  : 173.45