41803



سونے كے زيوارت بناتے وقت ايك شخص كا سونا دوسرے شخص كے سونے ميں خلط ملط ہونے كا حكم
اگر كوئى شخص زيور تيار كرنے كےليے كاريگر كو سونا دے، اور سونا پگھلاتے وقت فيكٹرى ميں سونا كسى دوسرے كے سونے ميں مل جائے ليكن سونا واپس كرتے وقت وزن وہى ہو جو كاريگر كو ديا گيا تھا اس كا حكم كيا ہو گا ؟

الحمد للہ:

فيكٹرى والوں كو چاہيے كہ وہ لوگوں كا مال ايك دوسرے ميں نہ ملائيں، اور اگر اس سونے كا كيرٹ مختلف ہو تو ہر ايك كو عليحدہ ركھيں.

ليكن اگر سونے كا قراط ( كيرٹ ) مختلف نہ ہو تو پھر اسے جمع كرنے ميں كوئى حرج نہيں، كيونكہ اس ميں كوئى نقصان نہيں.


فضيلۃ الشيخ محمد بن عثيمين " ماخوذ از: مجموعۃ اسئلۃ فى بيع و شراء الذھب.



 
 
 
 
سب حقوق اسلام سوال و جواب ويب سائٹ كے ليے محفوظ ہيں ©  1997-2009  : 139.52