36868



قرض خواہ کی طرف سے مقروض کوحج کرنے کی اجازت دینا
جب مسلمان فریضہ حج کی ادائيگي کا ارادہ کرے اوراس پرقرضہ بھی ہو توجب وہ قرض خواہ سے حج کی اجازت حاصل کرکے حج کی ادائيگي کرے توکیا اس کا حج صحیح ہوگا ؟

الحمدللہ

جب واقعتا بات ایسی ہی ہوجس طرح ذکر کیا گيا ہے کہ قرض خواہ نے آپ کوقرض کی ادائيگي سے قبل حج کی ادائيگي کی اجازت دے دی توقرضہ کی ادائيگي سے قبل فریضہ حج کی ادائيگي میں کوئي حرج نہيں ، اورآپ کا مقروض ہونے سےاس طرح کی حالت میں آپ کے حج کی صحت پرکچھ اثر نہيں پڑےگا ۔

اللہ سبحانہ وتعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .


دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 11 / 46 ) ۔



 
 
 
 
سب حقوق اسلام سوال و جواب ويب سائٹ كے ليے محفوظ ہيں ©  1997-2009  : 137.75