میں نےایک جائدادی بینک سے دولاکھ اکاون ہزار نوصد ریال قرض حاصل کررکھا ہے اوراس کی سالانہ قسط میں ادائیگي کررہا ہوں ، کیا بینک کے اس قرض کے ہوتے ہوئے میں حج کرسکتا ہوں ؟
الحمدللہ
حج فرض ہونے کی شرائط میں ایک شرط استطاعت
بھی ہے ، لھذا اگر حج کے وقت آپ حج کا خرچہ اورقسط ادا کرنے پرقادر ہوں توآپ پرحج
کی ادائيگي فرض ہوجائے گي ، اوراگریہ دونوں کام کرنے مشکل ہیں توپھرآپ قسط کی ادائیگي
کومقدم رکھیں جوآپ سے طلب کی جارہی ہے ، اورحج کواستطاعت پیدا ہونے تک مؤخرکردیں ۔
کیونکہ اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :
{ اوراللہ تعالی نے ان لوگوں پرجواس کی طرف راہ پاسکتےہوں اس گھرکا حج کرنا فرض
کردیا ہے } آل عمران ( 97 ) ۔