الحمدللہ
اگرتوآپ کے حالات ایسے ہی ہیں جوآپ نے بیان
کیےہیں تواس حالت میں شرعی استطاعت نہ رکھنے کی بنا پرآپ حج کی ادائيگي کے مکلف
نہيں ۔
اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :
{ اللہ تعالی نے ان لوگوں پرجواس کی طرف راہ پاسکتے ہوں اس گھر کا حج کرنا فرض
کردیا ہے } آل عمران ( 97 ) ۔
اورایک دوسرے مقام پراللہ تعالی کا فرمان ہے :
{ پس جہاں تک تم سے ہوسکے اللہ تعالی سے ڈرتے ہوئے اس کا تقوی اختیار کرتےرہو }
التغابن ( 16 ) ۔
اورایک مقام پراللہ تعالی نے کچھ اس طرح فرمایا :
{ اورتم پر( اللہ تعالی نے ) دین کے بارہ میں کوئي تنگی نہيں ڈالی } الحج ( 78 )
۔
اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .