20769



کسی دوسرے بنک سے پیسے نکلوانے
جب کسی دوسرے بنک کی مشین سے رقم نکلوائی جائے تو وہ بنک کھاتے دار کے بنک سے اس کی مشین استعمال کرنے کی مد میں کچھ کٹوتی کرے گا توکیا ایسا کرنے میں کچھ حرج تونہیں ؟

الحمدللہ

اس میں کوئي حرج والی بات نہیں اس لیے کہ یہ اس بنک کی مشین استعمال کرنے کی مزدوری لی گئي ہے ، گویا کہ اس بنک کا یہ کہنا ہے کہ ہم اس کے بدلے میں آپ کے اکاونٹ ہولڈر کی خدمت کررہے ہیں ۔ .

الشیخ عبداللہ بن جبرین



 
 
 
 
سب حقوق اسلام سوال و جواب ويب سائٹ كے ليے محفوظ ہيں ©  1997-2009  : 141.08